ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں وزیراعلیٰ کماراسوامی نے پیش کیا اپنا پہلا بجٹ؛ انتخابی وعدہ کو کیا پورا؛ کسانوں کا 34 ہزار کروڑ کا قرضہ کیا معاف

کرناٹک میں وزیراعلیٰ کماراسوامی نے پیش کیا اپنا پہلا بجٹ؛ انتخابی وعدہ کو کیا پورا؛ کسانوں کا 34 ہزار کروڑ کا قرضہ کیا معاف

Thu, 05 Jul 2018 18:15:53    S.O. News Service

بنگلور5/جولائی (ایس او نیوز)  انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی سوا ماہ پرانی جے ڈی  ایس ۔ کانگریس مخلوط حکومت نے جمعرات کو کسانوں کا 34 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ معاف کرنے کا اعلان کیا ہے.جس کے ساتھ ہی  ہر کسان کے خاندان کو زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپئے تک زرعی قرض کے معافی  کا فائدہ ملے گا۔

محکمہ خزانہ کی ذمہ داری سنبھال رہے كمارسوامي نے وزیر اعلی کے طور پر اپنی  دوسری میعاد  میں پہلی بار بجٹ پیش کرتے ہوئے مخلوط حکومت کے قرض معافی اسکیم کا اعلان کیا. کمارسوامی نے بجٹ کے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت نے 31 دسمبر، 2017 تک کے  سبھی ڈیفالٹ زرعی قرضوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس کے ساتھ ہی    کمارسوامی نے وقت پر  زرعی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمارسوامی نے کہا کہ اس سکیم کے تحت، اہل کسانوں کو  ستائش کے  طور پر  25 ہزار روپئے  کا فائدہ دیا جائے گا۔

خیال رہے  کہ ریاست کے کسانوں پر  53 ہزار کروڑ روپئے سے زائد  زرعی قرضہ بقایا ہے.جے ڈی ایس نے انتخابی منشور میں اقتدار پر آنے  کے  24 گھنٹے کے اندر  سبھی طرح کا زرعی  قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا. اسے لے کر  بی جے پی نے شروع سے ہی کمارسوامی حکومت   کو گھیرتی  رہی ہے۔  بی جے پی کے حملوں سے پریشان كمارسوامي بھی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اگر وہ وعدے کے مطابق زرعی  قرض معافی نہیں کر پائے تو وہ اپنے عہدہ سے دستبردار ہوجائیں  گے. اس بات کے چرچے  تھے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان پورے قرضہ  کی معافی   کو لے کر  تنازعہ چل رہا تھا۔حالانکہ بعد میں  کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی  مداخلت کے بعد، دونوں جماعتوں میں زرعی قرض کی چھوٹ کو لے کر رضامندی  ہوگئی تھی۔ ایک  مشترکہ ڈرافٹنگ سمیتی نے  پچھلے ماہ ہی  34 ہزار کروڑ روپے کے قرضہ معافی کی تجویز کو منظور کیا تھا اور یکم جولائی کو ہوئی گٹھ بندھن  سمیتی   کے اجلاس میں بھی اس پر اتفاق ہوگیا تھا۔ راہول گاندھی نے بدھ کی شام کو ہی ٹویٹ کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی تھی کہ مخلوط حکومت زرعی قرض معافی کا وعدہ پورا کرے گی اور ملک بھر کے کسانوں میں اُمید کی لو جلائے گی۔ پچھلی سدرامیا حکومت نے چنائو سے پہلے کسانوں کا پچاس ہزار روپئے تک کا   کوآپریٹو قرض معاف کیا تھا اور اس سے خزانے پر 8100 کروڑ کا بوجھ پڑا تھا.

ایک سال میں دوسرا بجٹ
مئی میں ہوئے اسمبلی انتخابات سے پہلے فروری میں سدارامیا  کی قیادت والی کانگریس حکومت نے بھی بجٹ پیش کیا تھا لیکن انتخابات کے بعد اقتدار میں آئی كمارسوامي حکومت نے نئے سرے سے مکمل بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا. ابتدائی طور پرسدرامیا  نے اس بجٹ کی  مخالفت کی، لیکن کانگریس کے اعلی کمانڈ  نے نئے بجٹ کے لئے کمارسوامی کو ہری جھنڈی  دکھائی. تاہم، ریاست میں سرکار بدلنے یا انتخابات کے بعد نئی حکومت کے  اقتدار میں آنے کے بعد  نیا بجٹ پیش کرنے کی  روایت پہلے بھی رہی   ہے۔

بجلی ،  پٹرول اور  ڈیزل ہوا مہنگا 
كمارسوامي نے قرض معافی اسکیم سے ریاست کے خزانے پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے اپنی بجٹ تقریر میں  پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ شراب پر ٹیکس  بڑھانے کا اعلان کیا. ڈیزل اور پٹرول پر ریاستی ٹیکس میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا  ہے. ساتھ ہی بجلی  کے بل سے بھی لوگوں کو جھٹکا لگے گا۔ . کمارسوامی نے روڈ ٹیکس میں بھی اضافہ کا اعلان کیا ہے. کمارسوامی نے بجلی کے نرخ میں  20 پیسے   فی یونٹ  اضافے کا اعلان کیا ہے. كماراسوامي نے کہا کہ بجلی کی کھپت پر لگنے والے ٹیکس کو موجودہ 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کئے جانے کی تجویز ہے ۔ساتھ ساتھ، کمارسوامی نے شراب پر ٹیکس میں 4 فی صد اضافہ کا اعلان کیا. کمارسوامی نے بجٹ میں پٹرول پر ٹیکس کو 30 سے بڑھا کر ​​32 اور ڈیزل  پر ٹیکس کو 19 سے بڑھا کر 21 فیصد  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے، ریاست میں پٹرول 1.14 روپیہ  اور ڈیزل  1.12 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔

پلاسٹک پیکیجنگ پر 3 فیصد ٹیکس
خوراک اور دیگر اشیاء کے پیکجنگ  کے لئے پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کے تحت كمارسوامي نے بجٹ میں تجویز پیش کی کہ مقامی باڈی ایسے مصنوعات کے لئے زائد ریٹیل   قیمت کے حساب سے 3 فیصدی  پلاسٹک ٹیکس وصول کرے۔

اسکولوں میں اب بائیومیٹرک  حاضری
بجٹ میں، کمارسوامی نے سرکاری تعلیمی اداروں کے  اساتذہ اور  طلبا کے لئے لازمی بائیو میٹرک حاضری کا  نظام لاگو کرنے  کا اعلان کیا.

رام نگر  میں سو پر اسپیشالیٹی اسپتال
بجٹ  میں  کمارسوامی کے انتخابی حلقہ  رام نگر میں سوپر  اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا. اس کے ساتھ ہی تمام ضلعی  اسپتالوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

JD-S کے گڑھ والے علاقوں کو دی گئی خصوصی اہمیت
بجٹ میں، کمارسوامی نے  جے ڈی ایس  کے گڑھ سمجھے جانے والے   علاقوں کے لئے کافی  بڑے  اعلانات کئے  ہیں. كمارسوامي نے اپنے آبائی ضلع ہاسن کے ضلع ہیڈ کوارٹر  یعنی رنگ روڈ کے لئے بجٹ میں 30 کروڑ روپے مختص کرنے  کا اعلان کیا جبکہ میسور  کے پینے کے پانی کے بحران کو دور کرنے کے لئے کاویری دریا سے 300 ایم ایل ڈی پانی دستیاب  کرانے کا اعلان کیا. پارٹی کے سب سے  مضبوط  گڑھ منڈيا ضلع کے تمام حصوں میں    ترقیاتی کاموں  کے لئے كمارسوامي نے 50 كروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا۔ گنے کی  پیداوار کی وجہ سے شکر کا گڑھ سمجھے جانے والے اس ضلع میں پچھلے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس نے تمام نشستوں پر جیت حاصل کی تھی۔ منڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال کو آپ گریڈ کرتے ہوئے   30 کروڑ  روپئے  مختص کرتے ہوئے  اُسے  800 بستر والے ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا.

خود کار روزگار کے لئے  سستے قرض
بجٹ میں، کمارسوامی نے خودکار روزگار اور کاروباری برادری کو فروغ دینے کے لئے سستے قرض کا اعلان کیا. کیریر اسکیم کے تحت، 5 لاکھ روپئے  تک قرضے بغیر کسی سود کے دئے   جائیں گے اور 5 سے 10 لاکھ تک  قرضے 4 فیصد سود پر  فراہم کیا  جائے گا.

اسرائیلی نظام زراعت کے لئے 150 ملین
کماراسوامی نے ریاست میں اسرائیلی ماڈل کی کھیتی کو فروغ دینے کے لئے  بجٹ میں 150 کروڑ روپے کی تخصیص کا اعلان کیا.2/جولائی کو  بجٹ سیشن کے پہلے دن مشترکہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے، گورنر وجوبائی والا نےزائد منافع کے لئے  کسانوں سے اسرائیلی زراعت کے نظام کو اپنانے کی اپیل کی تھی ، غور طلب ہے کہ  انتخابات سے پہلے  کمارسوامی  اسرائیل کے دورہ پر گئے تھے اور وہ  وہاں کے  زرعی نظام سے متاثر ہوئے ہیں۔


Share: